یلاپور:25؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) کنڑا زبان کے ادیب گنیش ناڈور نے شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہریت رجسٹریشن (این آر سی ) کی مذمت میں اپنے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ اور بال وکاس اکیڈمی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گنیش ناڈور کو 2003میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ دیا گیا تھا اب وہ 18برسوں کے بعد سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کرتےہوئے اپنا ایوارڈ لوٹائیں گے۔ اسی طرح انہیں 2015میں بال وکاس اکیڈمی نے ایوارڈ سے نوازاتھا۔ انہوں نے بتایاکہ میرے یہ دونوں ایوارڈ بہت جلد متعلقہ اکیڈمیوں کو لوٹاؤنگا۔